ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہزار 770 ہوگئی

اپ ڈیٹ 02 مئ 2020 05:20pm
فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور اب یہ بڑھ کر 18 ہزار 770 ہوگئی ہے پہلے یہ تعداد 18 ہزار 114 تھی ۔

پاکستان میں کورونا کےباعث جاں بحق افراد کی تعداد417 ہوگئی۔پاکستان میں کوروناسےاب تک  4715 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 6733ہوگئی۔سندھ میں 6675،خیبرپختونخوا میں2799، بلوچستان میں1136 ،گلگت بلتستان میں 340، اسلام آباد میں 343 اور آزادکشمیر میں  66افراد متاثر ہوئے۔

اب تک سب زیادہ خیبرپختونخوا میں161لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ سندھ میں118اور پنجاب میں115افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع 

حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ۔

رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ۔

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 15 مئی تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع 30 اپریل سے بڑھا کر 15 مئی تک کر دی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم بھی جاری کردیا ۔